Latest News

تشدد اور آگزنی کرنے والے پولیس ملازمین سے بھی کی جائے نقصان کی بھرپائی: شیعہ بورڈ

تشدد اور آگزنی کرنے والے پولیس ملازمین سے بھی کی جائے نقصان کی بھرپائی: شیعہ بورڈ

لکھنؤ :شہریت ترمیمی  قانون( سی اے اے )کے خلاف اتر پردیش میں حال میں ہوئے تشدد کے دوران پولیس کی طرف سے فائرنگ اور آتشزنی کے کئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد آل انڈیا شیعہ پرسنل لا ء بورڈ نے ایسے پولیس اہلکاروں کو معطل کر مقدمہ درج کرنے اور ان سے عوامی املاک کو ہوئے نقصان کی تلافی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے جن کے مبینہ طور پر بغاوت، تشدد اور آگزنی میں شامل ہونے کے ویڈیو سامنے آئے ہیں۔
بورڈ کے ترجمان مولانا  یاسوب عباس نے پیر کو 'بھاشا' سے بات چیت میں کہا کہ وہ ان لوگوں کی بھی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے سی اے اے کی مخالفت کے نام پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ساتھ ہی ان پولیس اہلکاروں کی بھی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے قانونی بندوبست برقرار رکھنے کی آڑ میں ظلم کئے۔ انہوں نے ریاست میں انتظامیہ کی طرف سے جگہ جگہ ہوئے تشدد کے دوران محض سی سی ٹی وی فوٹیج میں آنے پر لوگوں کو وصولی کی نوٹس بھیجے جانے کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ فوٹیج میں ایسے بے قصور لوگ بھی آئے ہوں گے، جو اس وقت حالات خراب ہوتے دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
عباس نے کہا کہ اب ایسے کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں جن میں پولیس اہلکار مبینہ طور پر تشدد، توڑ پھوڑ اور آتشزنی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ان پولیس اہلکاروں پر بھی ویسی ہی کارروائی ہونی چاہئے جیسی کہ ویڈیو فوٹیج میں آنے والے دیگر لوگوں پر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کو فوراً  معطل کر کے ان پر مقدمہ درج ہونا چاہئے اور ان سے عوامی املاک کو ہوئے نقصان کی تلافی بھی کی جانی چاہئے۔

 



Comments


Scroll to Top