National News

پاکستان میں پھر دہشت گردی کا تانڈو! ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو ماری گولی

پاکستان میں پھر دہشت گردی کا تانڈو! ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو ماری گولی

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبے کے ضلع لکی مروت میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو مقامی لوگوں اور پولیس نے ان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
یہ گروپ القاعدہ اور افغان طالبان کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ اس تنظیم پر پاکستان میں 2009 میں آرمی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، فوجی اڈوں پر حملے اور 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں بم دھماکہ سمیت کئی مہلک حملے کرنے کا الزام ہے۔
 



Comments


Scroll to Top