Latest News

شوہر کی دوسری شادی کی شکایت لیکر تھانے پہنچی بیوی، پولیس بولی-'' تم دو مرد رکھ لو ، عیش کرو''

شوہر کی دوسری شادی کی شکایت لیکر تھانے پہنچی بیوی، پولیس بولی-'' تم دو مرد رکھ لو ، عیش کرو''

موگا:جہیز کا مطالبہ اور نشیڑی شوہر سے ناخوش ہوکر بیوی کے میکے جانے کے بعد شوہر نے دوسری شادی کر لی۔اس بات کی معلومات سسرال  گاؤں کے کچھ لوگوں نے  پہلی بیوی کو دی۔سٹی ساؤتھ تھانے میں دی شکایت میں لاہوریا ںوالا محلہ کی سربجیت کور(27) نے بتایا کہ 9 سال پہلے گاؤں تارے والا کے چمکور سے اس کی  شادی ہوئی تھی۔شادی کے بعد ہر روز سسرال والے اور  نشے کا عادی شوہر جہیز کے لئے اس  کوہراساں کیا کرتے تھے، جس سے تنگ آکر وہ 2 ماہ پہلے میکے چلی گئی۔اس دوران اسے پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے۔اس معاملے کی شکایت لے کر وہ تھانہ سٹی ساؤتھ میں پہنچی تو یہاں دو پولیس اہلکاروں نے اس کے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔
سربجیت کور نے بتایا کہ  جب وہ شکایت لیکر تھانے پہنچی توپولیس اہلکاروں نے کہا کہ، کیا ہو گیا جو شوہر نے 2 شادیاں کی۔پولیس اہلکار بھی تو دو دو بیویاں رکھتے ہیں۔آپ بھی دو دو مرد رکھ لواور عیش کرو۔اس میں شکایت کی کیا بات ہے۔خاتون کے اس بات کی  مخالفت کرنے پر پولیس اہلکار  بولے کہ گاڑی میں 1200 روپے کا تیل ڈلوانے کے علاوہ ان کا کھانے پینے کا 1000 دینا پڑے گا۔پھر ساتھ چلیں گے۔
ادھر، اس معاملے کی شکایت تھانہ سٹی ساؤتھ کے ایس ایچ او گورپریت سنگھ کے پاس پہنچی تو انہوں نے پولیس اہلکاروں کو پھٹکار لگانے کے بعد شکایت کنندہ خاتون کے معاملے کی جانچ مذکورہ پولیس اہلکاروں سے لے کر خود شروع کی۔
 



Comments


Scroll to Top