ممبئی: اداکارہ اور ممبئی نارتھ سیٹ سے کانگرس امیدوار ارملا ماتونڈکر کیخلاف شکایت کی گئی ہے۔بی جے پی لیڈر سریش نکھو آ نے ارملا پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے پوئی پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔اگرچہ ارملا نے ان تمام الزامات کو غلط بتایا ہے۔
بی جے پی لیڈر سریش نکھو آنے کہا ہے کہ ارملا نے ایک ٹی وی شو میں ہندو مذہب کو دنیا کا سب سے زیادہ متشدد مذہب کہا تھا اور ایسا کرکے انہوں نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔بڑی بات یہ ہے کہ نکھو آنے ارملا کے خلاف شکایت میں کانگرس صدر راہل گاندھی اور ایک صحافی کا بھی نام لیا ہے۔
بتا دیں کہ حال ہی میں سیاست میں قدم رکھنے والی ارملا نے کانگرس کا ہاتھ تھاما ہے۔ کانگریس نے انہیں ممبئی نارتھ سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔اس سیٹ سے فی الحال بی جے پی کے گوپال شیٹی ایم پی ہیں۔