Latest News

وزیراعظم نے پراکرم دوس کے موقع پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نے پراکرم دوس کے موقع پر نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراجِ عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز مجاہدِ آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش پر، جو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتی ہے، انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بے مثال ہمت اور ہندوستان کے قومی جذبے پر دیرپا اثر کو یاد کیا۔اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیتاجی بے خوف قیادت اور غیر متزلزل حب الوطنی کی علامت تھے اور ان کے نظریات آج بھی نسل در نسل لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش، جو پراکرم دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے، کے موقع پر ہم ان کی جرآت، عزم اور ملک کے لیے ان کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہیں۔ وہ بے خوف قیادت اور غیر متزلزل حب الوطنی کی مثال تھے۔ ان کے نظریات آج بھی ایک مضبوط ہندوسان کی تعمیر کے لیے نسلوں کو متاثر کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنی عوامی زندگی پر نیتاجی بوس کے ذاتی اثرات کا بھی ذکر کیا اور گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور کا ایک اہم لمحہ یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتاجی نے انہیں کافی متاثر کیا اور 23 جنوری 2009 کو شروع کی گئی ای-گرام وشوگرام یوجنا کا حوالہ دیا، جو گجرات کے انفارمیشن ٹیکنالوجی منظرنامے کو بدلنے کے لیے ایک اہم قدم تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ای-گرام وشوگرام یوجنا گجرات کے آئی ٹی شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک انقلابی اسکیم تھی، اور اس بات پر زور دیا کہ یہ پروگرام ہری پورہ سے شروع کیا گیا، جو نیتاجی بوس کی زندگی میں تاریخی اہمیت کا حامل مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہری پورہ سے ان کا ایک خاص جذباتی تعلق ہے۔ میں اس انداز کو کبھی نہیں بھول سکتا جس طرح ہری پورہ کے لوگوں نے میرا استقبال کیا اور اسی سڑک پر جلوس نکالا جہاں کبھی نیتاجی بوس نے سفر کیا تھا۔



Comments


Scroll to Top