Latest News

وزیر اعظم مودی  نے بھی دیکھا سال کا آخری سورج گرہن ، شیئر کی تصویریں

وزیر اعظم مودی  نے بھی دیکھا سال کا آخری سورج گرہن ، شیئر کی تصویریں

نیشنل ڈیسک : اس سال کا آخری سورج گرہن جمعرات کی صبح یعنی آج لگا ۔ یہ سورج گرہن ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھنے کو ملا ۔ ملک کے جنوبی صوبوں کرناٹک ، کیرل ، چینئی اور تمل ناڈو کے حصے میں واضح دیکھا گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں گرہن کو دیکھنے میں دقت ہوئی ۔ دبئی میں سورج گرہن  لگتے ہی رنگ آف فائر دکھنے لگ گئی جو بیحد حیرت انگیز نظارہ تھا ۔ 

https://twitter.com/narendramodi/status/1210064755584454656
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سورج گرہن کا نظارہ دیکھا ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں ۔ بتا دیں کہ ہندوستانی وقت کے مطابق  صبح 8 بجے شروع ہوا  اور ایک بج کر 36 منٹ پر ختم ہوگا ۔

https://twitter.com/ani_digital/status/1210055127412793344
وہیں سورج گرہن کو لے کر امریکی خلائی ایجنسی ( ناسا ) نے بھی وارننگ جاری کی ہے ۔ ناسا نے کہا کہ سورج گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھنے کی بھول نہ کریں ۔ تابکاری سے بچانے والے چشمے کا استعمال کریں ۔ 



Comments


Scroll to Top