نیشنل ڈیسک: متحدہ عرب امارات پر حالیہ حملوں کے درمیان ہندوستان کی طرف سے بڑا سفارتی پیغام سامنے آیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان سے فون پر بات کر کے حالات کی جانکاری لی اور حملوں کی سخت مذمت کی۔
وزیر اعظم نے اس حملے میں جان گنوانے والے لوگوں کے لئے گہری ہمدردی ظاہر کی اور کہا کہ ہندوستان اس مشکل گھڑی میں یو اے ای کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کی اپیل بھی کی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ انہوں نے اپنے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات چیت کی اور یو اے ای پر ہوئے حملوں کی سخت مذمت کی۔ ساتھ ہی متاثرین کے خاندانوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے یو اے ای میں رہنے والی ہندوستانی برادری کی دیکھ بھال کے لئے وہاں کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستانی کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے۔