Latest News

شہریت قانون کے خلاف پر تشدد مظاہرے انتہائی مایوس کن، یہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں: مودی

شہریت قانون کے خلاف پر تشدد مظاہرے انتہائی مایوس کن، یہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں: مودی

نیشنل ڈیسک:وزیر اعظم نریندر مودی نے نظر ثانی شہریت قانون( سی اے اے)کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے تشدد مظاہروں کو پیر کو 'بدقسمتی اور انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے لوگوں سے افواہ پھیلانے والوں سے دور رہنے اورمفاد پرست عناصر کو سماج کو بانٹنے نہیں دینے کی اپیل کی۔ایک کے بعد ایک کئے کئی ٹویٹس میں مودی نے یہ بھی یقین دلایا کہ نظر ثانی شہریت قانون سے کسی بھی مذہب کا کوئی ہندوستانی متاثر نہیں ہوگا۔
سی اے اے  کے خلاف مظاہروں کی آگ دیگر ریاستوں میں پھیلنے کے درمیان، وزیراعظم نے کہا کہ یہ امن، اتحاد اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کا وقت ہے، میں ہر شخص سے کسی بھی طرح کی افواہ اور غلط خبروں سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نظر ثانی شہریت قانون  پرپر تشدد  مظاہرے بدقسمتی اور انتہائی مایوس کن ہیں۔ بحث اور اختلافات جمہوریت کا اہم حصہ ہیں لیکن عام زندگی میں رکاوٹ  ڈالنا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا کبھی بھی ہماری ثقافت اور اقدار کا حصہ نہیں رہا۔
مودی نے کہا کہ وہ پوری طرح سے لوگوں کو اس بات  کا  یقین  دلاتے ہیںکہ نظر ثانی قانون کسی بھی مذہب کے ہندوستانی شہری کو متاثر نہیں کرتا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ کسی بھی ہندوستانی کو اس قانون کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ قانون صرف ان لوگوں کے لئے ہے جنہوں نے بیرون ملک کئی سالوں تک تشدد جھیلا ہے اور ان کے پاس بسنے کے لئے ہندوستان کے علاوہ کوئی جگہ نہیں تھی،قانون کو زبردست حمایت کے ساتھ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کئی سیاسی جماعتوں اور ممبران پارلیمنٹ نے اس کے پاس کرانے میں حمایت دی۔
ٹویٹ میں لکھا کہ یہ قانون  ہم آہنگی، ہمدردی اور بھائی چارے کی ہندوستان کی صدیوں پرانی ثقافت کی تشریح کرتا ہے۔  مودی نے پارلیمنٹ سے اس قانون کی منظوری کے ایک دن بعد 12 دسمبر کو بھی ٹویٹ کر آسام کے لوگوں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ  انہیں اس سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ قانون منظور ہونے کے بعد سے شمال مشرق میں پر تشدد مظاہرے  شروع ہو گئے تھے۔پیر کو کئے گئے مودی کے یہ ٹویٹ نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف جامعہ کے احاطے سمیت ملک بھر میں جاری مظاہروں کے درمیان آئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top