Latest News

پی ایل پنیا نے گوڈسے سے کیا وزیر اعظم کا موازنہ،  بی جے پی نیتا نے کانگرس کو بتایا ''کنفیوز'' پارٹی

پی ایل پنیا نے گوڈسے سے کیا وزیر اعظم کا موازنہ،  بی جے پی نیتا نے کانگرس کو بتایا ''کنفیوز'' پارٹی

نئی دہلی :بی جے پی لیڈر شیو پرتاپ شکلا نے کانگرسی لیڈر پی ایل پنیاکی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر کئے گئے  متنازعہ تبصرہ کو لے کر کانگرس پر حملہ  بولا  ہے ۔ انہو ںنے کہا  کہ یہ  کنفیوزپارٹی ہو چکی ہے۔ 
 کانگرس لیڈر پی ایل پنیا  نے وزیر اعظم کا موازنہ  ناتھورام گوڈسے کیا تھا۔اس پر  سابق فنانس وزیر شیو پرتاپ شکلا نے کہا کہ 'کانگرس  کنفیوز   پارٹی ہو چکی ہے اور کانگرس میں جو لوگ ہیں وہ کنفیوز پارٹی کے رکن ہو چکے ہیں۔ وہ کسی کو کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔

https://twitter.com/AHindinews/status/1228153212550578176?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228153212550578176&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.navodayatimes.in%2Fnews%2Fkhabre%2Fpm-modi-bjp-leader-shiv-pratap-shukla-attack-on-pl-punia-congress-confused-party%2F137459%2F
دراصل، کانگرس کے سینئر لیڈر پی ایل پنیا نے جمعرات کو پریس کانفرنس کر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'وزیر اعظم جب 2019 میں آئے تھے، تو آئین کے اوپر ماتھا ٹیکاتھا ۔2014 میں جب پارلیمنٹ میں پہلی بار آئے تھے تو اس کی سیڑھیوں کے اوپر ماتھا ٹیکا تھا۔ ناتھو رام گوڈسے نے بھی اسی طرح گاندھی جی کے پاؤں چھوئے پھر ان کو گولی مار دی۔ یہ ان  کی سنسکرتی  اورثقافت ہے۔
وہیں مہنگائی کو لے کر کانگرس لیڈر جے ویر شیر گل نے کہا کہ خوردہ افراط زر 6 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، بے روزگاری 45 سال کے، بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام تبدیل کرکے لوٹو جنتا پارٹی رکھ دینا چاہئے۔ بی جے پی کی حکومت نے عوام کی تھالی سے سامان اٹھانے کا کام کیا ہے۔ یہ عوام کی حکومت نہیں، جیب کتری حکومت ہے۔



Comments


Scroll to Top