National News

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

نئی دہلی:بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج جوں کی توں رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔ تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں ان کی قیمتیں جوں کی توں رہنے کے ساتھ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔ عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں یو ایس کروڈ 2.16 فیصد بڑھ کر 83.11 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 1.94 فیصد بڑھ کر 87.07 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔

مہانگر................پیٹرول................ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی...............94.72..................87.62

ممبئی............ 104.21................92.15

چنئی.............100.75.................92.34 

کولکتہ..........103.94..................90.76



Comments


Scroll to Top