National News

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹےکھلے رہیں گے

لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ آفس 24 گھنٹےکھلے رہیں گے

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لاہور اور کراچی میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس سے شہریوں کو پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہو گی۔ واضح رہے کہ 29 اپریل کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر ہوگیا ہے، جبکہ دستاویزات کی طباعت کا بیک لاگ ایک بار پھر 2 لاکھ سے تجاوز کرگیا۔

Pakistani passport ranks world's fourth weakest among 227 nations: Report |  World News - Business Standard

دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے والوں کو تاحال پاسپورٹ نہیں مل سکے، ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے فارم جمع کرانے والوں کو پاسپورٹ جج آپریشن مکمل ہونے کے بعد دیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ حج آپریشن کی وجہ سے پاسپورٹ کا عمل متاثر ہوا ہے، صرف حج پر جانے والے افراد کو اس وقت ترجیح دی جارہی ہے۔ مزید کہنا تھا کہ جدید مشینیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے محدود پیمانے پر پاسپورٹ کی چھپائی ہو رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top