National News

مسلسل تیسرے سال دنیا  میں چوتھا بدترین رہا پاکستانی پاسپورٹ، جانیے دیگر ممالک کی رینکنگ

مسلسل تیسرے سال دنیا  میں چوتھا بدترین رہا پاکستانی پاسپورٹ، جانیے دیگر ممالک کی رینکنگ

اسلام آباد: ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے سب سے بدترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے، بدترین پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل تیسرے سال بین الاقوامی سفر کے لیے دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ اس پاسپورٹ کے ذریعے دنیا بھر میں صرف 31  ہی ایسے مقامات کا سفر کیا جا سکتا ہے جہاں آمد پر یا بغیر ویزہ کے ویزا حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2022 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ خراب کی کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستانی اخبار نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے تمام پاسپورٹوں کی درجہ بندی کی ہے ان منزلوں کی تعداد کی بنیاد پر جہاں پاسپورٹ رکھنے والے بغیر ویزا کے پہنچ سکتے ہیں۔ پاکستان اس درجہ بندی میں 108ویں نمبر پر  رکھاگیا ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2006 سے دنیا کے سب سے زیادہ سفری فرینڈلی پاسپورٹ کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیاں بڑھ رہی ہیں۔ انڈیکس میں عارضی پابندیوں کو مدنظر نہیں رکھا  جاتاہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگرچہ دنیا کورونا کی وبا سے لڑ رہی  ہے، جاپان اور سنگاپور سال 2022 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ ان دونوں ممالک کا ویزا فری سکور 192 ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا 190 کے اسکور کے ساتھ جرمنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 وہیں ہندوستان نے اپنا درجہ بہتر کیا ہے اور فی الحال 60 ویزا فری اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کی رپورٹ میں90ویں نمبر سے 83 ویں نمبر پر ہے۔آئرلینڈ اور پرتگال ہینلی پاسپورٹ انڈیکس میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ وہیں، 2014 میں مل کر ٹاپ پوزیشن پر فائز رہنے والے امریکہ اور برطانیہ کی رینکنگ گر گئی ہے اور سال 2022 کی رینکنگ میں وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top