Latest News

پارلیمنٹ حملے کی 18 ویں برسی پر صدر کووند اور وزیر اعظم مودی نے شہداء کو پیش کی خراج عقیدت

پارلیمنٹ حملے کی 18 ویں برسی پر صدر کووند اور وزیر اعظم مودی نے شہداء کو پیش کی خراج عقیدت

نیشنل ڈیسک : پارلیمنٹ پر حملے کو آج 18 سال ہو گئے ہیں لیکن اس حملے کے زخم آج بھی لوگوں کے دل و دماغ میں تازہ ہیں ۔ اس موقع پر صدر رامناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزراء نے پارلیمنٹ حملے کے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی ۔ 
صدر رامناتھ کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،' ایک شکر گزار ملک  شہیدوں کی شجاعت اور ان کے ہمت کو سلام کرتا ہے جنہوں نے 2001 میں پارلیمنٹ کا دفاع کے دوران اپنے جانوں کو قربان کردیا تھا ۔ ہم دہشت گردوں کی ہر شکل کو ختم کرنے اور اسے شکست دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔ ''

https://twitter.com/ANI/status/1205353841559916544
وزیر داخلہ امت شاہ  ، وزیر اعظم نریندر مودی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی پارلیمنٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی ۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ٹویٹ کیا ،' آج ہم ان شہداء کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے دہشت گردانہ حملے سے پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے اپنی جان قربان کردی تھی ۔ '
بتا دیں آج سے 18 سال پہلے 13 دسمبر کو لشکر طیبہ اور جیش محمد ( جے ای ایم ) کے دہشت گردوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کرتے ہوئے سر عام گولی باری کی جس میں 9 لوگوں کی موت ہوگئی  تھی ۔ 



Comments


Scroll to Top