Latest News

کورونا وائرس:پاکستانیوں کو بھی چین سیباہر نکالنے پر غور کریں گے:ہندوستان

کورونا وائرس:پاکستانیوں کو بھی چین سیباہر نکالنے پر غور کریں گے:ہندوستان

نئی دہلی:ہندوستان نے آج کہا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت درخواست کرتی ہے تو وہ چین میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے واپس لوٹنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو وہاں سے باہر نکالنے پر غور کرے گا۔  وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی بریفنگ میں یہ بات کہی۔ 
ان سے سوال کیا گیا تھا کہ ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا جارہا ہے کہ چین میں رہنے والے پاکستانیوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ انہیں چین سے باہر نکالنے میں مدد کریں۔یہ پاکستانی شہری مودی ہے تو ممکن ہے کا نعرہ لگارہے تھے۔
مسٹر کمار نے یہاں کہا کہ ہمیں پاکستانی حکومت سے ایسی کسی طرح کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔لیکن اگر ایسی صورت حال پیدا ہوتی ہے اور وسائل ہیں تو ضرور غورکریں گے۔
ہندوستان نے چین کے ہوبے صوبہ میں رہنے و الے 647 ہندوستانی شہریوں اور مالدیپ کے سات شہریوں کو ووہان سے خصوصی جہاز بھیج کر نکالا ہے اور مالدیپ کے شہریوں کو نکالنے کے قدم کو پڑوسی فرسٹ کی پالیسی قرار دیاتھا۔ ان لوگوں میں کوروناوائرس کے انفیکشن کے کوئی علامت نہیں پائے گئے ہیں۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو ووہان سے نکالنے کے لئے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top