National News

انڈرگارمنٹس ضرور پہنیں،پاکستانی ایئرلائنز کا عملے کے ارکان کے لیے انوکھا قانون

انڈرگارمنٹس ضرور پہنیں،پاکستانی ایئرلائنز کا عملے کے ارکان کے لیے انوکھا قانون

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)نے اپنے تمام عملے کے لیے عجیب و غریب حکم جاری کردیا۔ پی آئی اے نے اپنے تمام عملے کے لیے انڈر گارمنٹس پہننے کے لیے نئے قوانین بنائے ہیں۔ ایئر لائنز کے مطابق مناسب لباس نہ پہننے سے ایئر لائنز کا امیج متاثر ہوتا ہے اور یہ ملکی ثقافت کے بھی خلاف  ہوتاہے۔ گرومنگ افسران کو بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس قاعدے پر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا یہ نیا حکم نامہ مرد اور خواتین دونوں عملے کے ارکان کے لیے ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام عملے کو ڈریس اپ کے حوالے سے سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ایئرلائنز کی جانب سے یہ نوٹیفکیشن جاری کرنے والے جنرل منیجر فلائٹ سروس عامر بشیر کا کہنا تھا کہ اگر دوران پرواز عملے کے ممبر کے مناسب طریقے سے تیار نہ ہوں تو ایئر لائنز کا امیج خراب ہوتا ہے۔ کپڑوں سے لے کر  انڈر گارمنٹس تک، ہر چیز کا مناسب خیال رکھنا ضروری ہے۔



Comments


Scroll to Top