27k
98k
انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان میں ہوائی جہاز کے بڑے حادثے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ لاہور سے کراچی جارہا تھاجو کراچی ائرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ معلومات کے مطابق طیارے میں عملے کے ممبران سمیت 98 افراد سوار تھے۔
اسلام آباد: پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے بارے میں ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ بحث کرتا رہا ہے ، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اپنی غلطی قبول کرلی ہے۔ پاک حکومت نے آخر کار پی او کے کو ہندوستان کے حصے کے طور پر قبول کرلیا ہے۔ در حقیقت ، پاک حکومت نے کووڈ 19 کے بارے میں معلومات دینے کے لئے ایک ویب سائٹ بنائی ہے ، جس میں پی او کے کو ہندوستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔ ابھی تک پاکستان پی او کے پر اپنے حقوق و اختیار جتا تا رہا ہے اور وہاں کی سپریم کورٹ نے انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جس پر ہن
نواں شہر:انڈین ائر فورس کا ایک مگ29لڑاکوجہاز جمع وار صبح 10بجے کے قریب گاؤں چوہڑھپور کے کھیتوں میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔ جہاز کو چلانے والے پائلیٹ ونگ کمانڈر ایم کے پانڈے نے پیرا شوٹ سے پہلے ہی جہاز سے اپنے آپ کو الگ کر لیا تھا۔ جہاز اتنی زور سے کھیتوں میں گرا کہ بڑے دھماکے کے ساتھ ہی اس کے پرخچے اڑ گئے اور وہ آگ کی لپٹوں میں جلنے لگا۔ نواں شہر سے آئی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے جہاز کو لگی آگ کی لپٹوں کوکافی مشقت کرنے کے بعد قابو کیا۔
انٹرنیشنل ڈیسک:چین سے لازمی طبی سامان لے کر سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ائر انڈیا کا طیارہ اتوار کو دہلی آئے گا ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے ہفتہ کو بتایا کہ چین کے ساتھ ا ئر انڈیا کے ذریعے قائم ایروبریج کے تحت شنگھائی سے طبی سامان لے کر پہلی پرواز اتوار کو دہلی آئے گی ۔ لاک ڈان کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب کوئی مسافر یا کارگو طیارہ چین سے ہندوستان آئے گا ۔
نیشنل ڈیسک:بھگوڑا شراب کاروباری وجے مالیا اپنا قرض لوٹاناچاہتا ہے ۔ ایک بار پھر اس نے کہا کہ وہ اپنی کمپنی کنگ فشر ائر لائنس کی جانب سے ادھار لی گئی رقم کا 100فی صد بنکوں کو واپس کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن بنک اور ای ڈی ہی کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں ۔ مالیہ نے ٹویٹ کر یہ بات کہی۔
نیشنل ڈیسک:کورونا وائرس سے ملک بھر میں دہشت کا ماحول ہے اور اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب پائلٹ کو پتہ چلا کہ جہاز میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض ہے تو اس نے کاکاپٹ کے ایمر جینسی گیٹ یعنی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی ۔ یہ حادثہ ائر ایشیا انڈیا کی پنے دہلی فلائٹ 15732کا ہے۔ جمعہ وار20مارچ کو پلی کے اندر ا سوقت افرا تفری مچ گئی جب پتہ چلا کہ فلائٹ میں پہلی لائن میں کورونا وائرس کاایک مشتبہ مریض سفر کر رہا ہے۔ مسافر نے پلین کے اندر ہی چھینکیں مار دی تھیں جس کے بعد پتہ چلاکہ وہ ک
نئی دہلی:گورنمنٹ ائرلائن کمپنی ائر انڈیا نے اپنے ملازمین کو جمعہ کو بتایا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے اس کے ریونیو میں بھاری کمی درج ہوئی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ پائلٹ عملہ کو چھوڑ کر سبھی ملازمین کے معاوضے میں مارچ سے اگلے تین ماہ کے لئے دس فی صد تک کٹوتی کر رہی ہے۔ ائر انڈیا سے پہلے گو ائر او ر انڈیگو جیسی پرواز کمپنیا ںبھی خرچ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ لے چکی ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس ہندوستان سے زیادہ قہر برپا رہا ہے ۔ پاکستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے 41 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی پیر کو ملک میں اس کی بڑھ کر 120 ہو گئی ہے
تہران :ایران میں کورونا وائرس کی وجہ مزید 75 لوگوں کی موت ہونے سے اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 429 ہو گئی ہے اور10,000 سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ایران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی
بیجنگ:چین کے فج آن صوبے میں ہوے ہوٹل حادثے میں گورووار کو ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 29ہو گئی ۔مقامی بچائو ہیڈکوارٹر کے مطابق بچائو عملہ نے کوانجھائو شہر میں 11بج کر چار منٹ پر ایک لاش بر آمد کی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی ہے
انٹرنیشنل ڈیسک:دنیا کے 104سے زیادہ ممالک کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4270ہو چکی ہے جبکہ 118,129متاثر افراد اس وائرس سے زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ چین میں خطرناک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3158ہو گئی جبکہ 80,770افراد اس وائرس سے متاثر ہیں
تہران:ایران میں شراب پینے سے کورونا وائرس کا انفیکشن ٹھیک ہونے کی افواہ پھیلنے کے بعد میتھانال کی کا استعمال کرنے سے 27 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ معلومات سرکاری ڈائیلاگ کمیٹی ارنا نے پیر کو دی۔ چین کے باہر اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں ایران بھی شامل ہے۔
پشاور:پاکستان کے شمالی خیبر پختونخوا صوبے میں بارش سے جڑے حادثات میں چار مزید افردا کی موت کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد سوموار کو 27پر پہنچ گئی ہے۔
روم:اٹلی میںکورونا وائرس (کووڈ-19)سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 336ہو گئی ہے ۔قومی شہری حفاظت ایجنسی کے چیف اینجیلا بوریلی نے یہ جانکاری دی ۔ بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 133افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80سے 90سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔
نئی دہلی:صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راشٹرپتی بھون نئی دلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سال 2019 کے لئے ناری شکتی پرسکار پیش کیے۔ یہ پرسکار خصوصی طور پر بے بس اور پسماندہ خواتین کی ترقی کی سمت میں نمایاں خدمات کے لیے 15 ممتاز خواتین کو پیش کیے گئے
نیشنل ڈیسک:پوری دنیا میں آج یوم خواتین منایا جا رہا ہے، بھارت میں بھی یوم خواتین کی دھوم رہی۔ یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ایک پروگرام میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی حصہ لیا۔
انٹر نیشنل ڈیسک :امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ جس سیاسی پروگرام میں شریک ہوئے تھے ، وہاں ایک ایسا شخص بھی موجود تھا ، جس میں اب کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس خبر کے سامنے آتے ہی وہائٹ ہاوس میں ہنگامہ مچ گیا ۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں کنٹرویٹیو لیڈروں نے شرکت کی تھی ۔
نیشنل ڈیسک :انٹر نیشنل وومنز ڈے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ 7 خواتین نے سنبھالا۔ اس دوران خواتین نے اپنی زندگی سے جڑی کہانیوں کو @narendramodi پر شیئر کیا۔اس درمیان ایک مزیدار واقعہ پیش آیا
انٹر نیشنل ڈیسک : اٹلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے اعداد وشمار 197 سے بڑھ کر 200 ہو گیا ہے ۔افسران نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر اٹلی میں 49 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔اسی کے ساتھ وہاں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 4600 ہو گئی ہے
نئی دہلی :صدر رام ناتھ ووند نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہے۔ رام ناتھ ووند نے خواتین کے عالمی دن پر ایک ٹویٹ میں اتوار کو ایک پوسٹ میں کہایہ دن، سماج ، ملک اور دنیا کی تعمیر میں خواتین کا اہم کردار اور انتھک کوششوں کے لئے، ان کے تئیں احترام ظاہر کرنے کا موقع ہے۔