میرٹھ: شہریت ترمیمی قانون کو لے کر میرٹھ میں گزشتہ دنوں ہوئے پرتشدد احتجاج کے بعد اگرچہ ماحول عام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر فسادی ماحول کو مسلسل خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔اسی کے تحت میں یوپی میں 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد بھی میرٹھ کے موانا میں جمعہ کو جمعہ کی نماز سے پہلے مظاہرہ کر رہے لوگوں نے وہاں ماحول بگاڑنے کی کوشش کی۔اس دوران کچھ نوجوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر غداری کو الزام لگایا ہے۔
ایس ایس پی اجے ساہنی نے کہا کہ موانا میں پاکستان کے حق میںنعرے لگانے والے فسادیوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ مذکورہ لوگ 20 دسمبر کے پر تشدد مظاہرے میںبھی شامل تھے یا نہیں۔پولیس پورے معاملے کی پڑتال کر موقع سے بھاگے ملزمین کوجلد گرفتار کرے گی۔کسی کو بھی ملک مخالف سرگرمی کا حق نہیں دیا جائے گا۔