Latest News

پاکستان میں سعودی شہری کا اغوا، 4 بچوں کی ماں کا گولی مار کر قتل

پاکستان میں سعودی شہری کا اغوا، 4 بچوں کی ماں کا گولی مار کر قتل

اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت خطرے میں ہے۔ چینی اور جاپانی شہریوں پر حملے کے بعد اسلام آباد کے ایف  8  سیکٹر سے ایک سعودی شہری کو اغوا کر لیا گیا تھا جب کہ انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ 18 اپریل کو مارگلہ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق سعودی سفارت کار بدر الحریبی نے پولیس کو بتایا کہ سعودی شہری حنان عبداللہ کو اسلام آباد کے ایف 8 سیکٹر سے اغوا کیا گیا ہے۔
 سفارت کار نے الزام لگایا کہ عبدالواحد شاہد خان نامی شخص اغوا کا ذمہ دار ہے اور پولیس پر زور دیا کہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سعودی شہری کو بازیاب کرایا جائے۔ ادھر انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایف آئی آر کے مطابق سفید رنگ کی کار میں سفر کرنے والے ایک شخص نے خاتون کو گولی ماری۔ متوفی پیر ودھائی کی رہائشی تھی اور چار بچوں کی ماں تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات میں تلخی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top