نیشنل ڈیسک: پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان نے پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔ جس کے بعد پاکستان میں فوج الرٹ موڈ پر ہے۔ ادھر پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے ہندوستان کو بڑی دھمکی دے دی ہے۔
'ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، کرارا جواب دیں گے'
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم انہیں سخت جواب دیں گے، جنگ کہاں سے شروع ہوگی، یہ بیشک آپ طے کریں ، لیکن ختم کہاں ہوگی یہ ہم بتائیں گے ۔
امریکہ نے دونوں ممالک سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی
عالمی برادری نے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے دونوں ممالک کو تنا ؤکم کرنے اور بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی دونوں ممالک کے رہنماؤں سے بات کی اور امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔