National News

جموں کشمیر پر ترکی صدر کے بیان پر ہندوستان نے کیا اعتراض،کہا - اندرونی معاملے میں دخل نہ دیں

جموں کشمیر پر ترکی صدر کے بیان پر ہندوستان نے کیا اعتراض،کہا - اندرونی معاملے میں دخل نہ دیں

نئی دہلی:ہندوستان نے ترکی کے صدر کی جموں کشمیر کو لے کر کئے گئے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکی کی قیادت کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستان جموں کشمیر کو لے کر کئے گئے تمام تبصرے کو مسترد کرتا ہے جو ہندوستان کا ناقابل تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔

PunjabKesari
پاکستان کے دورے پر گئے ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے جموں و کشمیر کو لے کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تبصرہ کیا  اور دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں بھی جموں و کشمیر کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا ہم ترکی کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور حقائق کو مناسب طریقے سے سمجھیں، جن میں پاکستان کی سرزمین سے ہندوستان اور اس علاقے کے لئے پنپنے والے دہشت گردی کے شدید خطرات بھی شامل ہے۔

PunjabKesari
اردوغان نے کیا بیان دیا تھا 
ترکی کے صدر طیب اردوغان  نے جمعہ کو پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ اس دوران ایردغان نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کے لئے جتنا اہم ہے، ان کے ملک کے لئے بھی اتنا ہی اہم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top