گورداسپور : پاکستان میں ہندو برادری کے بیشتر مذہبی مقامات انتہائی خراب حالت میں ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے ذمہ دار حکام اور محکمے بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ انکشاف سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر ہندو مندر کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں ان سرکاری افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جوحفاظت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان وقف بورڈ ، جسے مندروں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ، وہ ان مذہبی مقامات کی حالت کو صحیح طریقے سے بنائے رکھنے میں بھی ناکام رہا ہے۔