National News

ہندوستان کے خلاف پاکستان کی بڑی سازش، بنگلہ دیش سرحد پر روہنگیاکودے رہا دہشت گردی کی ٹریننگ

ہندوستان کے خلاف پاکستان کی بڑی سازش، بنگلہ دیش سرحد پر روہنگیاکودے رہا دہشت گردی کی ٹریننگ

نیشنل ڈیسک:پاکستان  ہندوستان کے خلاف بنگلہ دیش سرحد پر بڑی سازش کے تحت  بنگلہ دیشی دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین ( جے ایم بی )کو فنڈنگ کر رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یہ فنڈنگ روہنگیا کو دہشت گرد ٹریننگ دینے کے لئے کی جا رہی ہے۔ خفیہ  رپورٹ کے مطابق پاکستان  کی خفیہ ایجنسی  آئی اے آئی بنگلہ دیش کے کاکس  بازار میں رہ رہے 40 روہنگیائی کو دہشت گردی کی ٹریننگ دے رہا ہے۔یہ ٹریننگ دہشت گرد تنظیم جماعت الحق المجاہدین سے دلوائی جارہی ہے۔ 

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق پاکستان کی  دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ، جماعت الدعوة، جیش محمد اور حافظ سعید کی  تنظیم فلاح انسانیت   کے کئی  ایجنٹ بھی روہنگیا کو ریڈکلائز کرنے کے لئے کاکس  بازار  علاقے میں سرگرم ہیں۔  ذرائع کے مطابق ٹریننگ کے لئے پہلی قسط میں 1 کروڑ سے زیادہ فنڈ آیا ہے۔

PunjabKesari
خفیہ  رپورٹ کے بعد جے ایم بی  اور روہنگیا کے آتنکی کنکشن کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کے لئے قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)،  بارڈر سیکورٹی فورس( بی ایس ایف) اور را کو الرٹ کیا گیا ہے۔پاکستان کو ایجنسی نے دہشت گردی کی ٹریننگ کے لئے سعودی عرب، ملائیشیا، پاکستان اور برطانیہ کے ذریعے فنڈنگ بھی کرائی ہے۔بنگلہ دیش میں ہرنمارا کی پہاڑیوں میں روہنگیاؤں کو تربیت دی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top