National News

پاکستان میں پھرد ہلا خیبر پختونخواہ، خودکش کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان میں پھرد ہلا خیبر پختونخواہ، خودکش کار بم حملے میں 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

انٹرنیشنل ڈیسک: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعرات کی رات دیر گئے ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے والے خودکش کار بم حملے میں تین خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس سے زور دار دھماکا ہوا۔
دھماکے کی شدت اور آواز سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ شروع ہوگئی جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ دھماکے سے قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ کم از کم چار پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بچاو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے پانچ لاشیں نکال لی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top