Latest News

کنگال پاکستان نے دکھائی ہیکڑی، ہندوستانی طیاروں پر فضائی پابندی میں توسیع

کنگال پاکستان نے دکھائی ہیکڑی، ہندوستانی طیاروں پر فضائی پابندی میں توسیع

اسلام آباد: کنگال پاکستان نے ایک بار پھر ہیکڑی دکھاتے ہوئے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستانی طیاروں پر اس کی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی کو ایک ماہ اور بڑھا کر 23 ستمبر تک کر دیا ۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(سی اے اے)نے اس کے لیے ایک نیا نوٹم جاری کیا ہے۔ اس نوٹس کے مطابق یہ پابندی ہندوستان کے فوجی اور سویلین دونوں طیاروں پر لاگو ہوگی۔
پابندی کا اطلاق کن طیاروں پر ہے؟

  • تمام ہندوستانی ایئر لائنز کے تجارتی طیارے
  • حکومت ہند یا نجی کمپنیوں کی ملکیت والے ہوائی جہاز
  • ہندوستان کے ذریعہ لیز پر لئے گئے فوجی اور سویلین طیارے  
  • ان تمام کیٹیگریز کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ پابندی پہلی بار 23 اپریل کو لگائی گئی تھی، جب پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اور فوجی تصادم میں اضافہ ہوا تھا۔ اس وقت پاکستان نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا تھا۔ اس کے بعد اس پابندی کی ہر ماہ تجدید کی جا رہی ہے اور اب اسے 23 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اس فیصلے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اب ہندوستانی ایئر لائنز کو یورپ، امریکہ اور خلیجی ممالک کے لیے پروازوں کے لیے طویل راستے اختیار کرنا ہوں گے۔ پرواز کا وقت بڑھنے کی وجہ سے مسافروں کو اضافی سفری وقت برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایئر لائنز پر ایندھن کی قیمت کا بوجھ بڑھے گا جس سے ٹکٹ کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top