پاکستان میں ٹڈیوں کے قہر سے عوام دوچار ہے لیکن وہاں کے وزیر لوگوں کو عجیب و غریب مشورہ دے رہے ہیں۔پاکستان کے ایک وزیر کا ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہو گیا ہے۔پاکستان کے کراچی شہر کے رہائشی ٹڈیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے بری طرح پریشان ہیں ۔لیکن سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو ایک ویڈیو کلپ میں اس مسئلے کا منفرد حل بتاتے نظر آرہے ہیں۔
As locusts ( tidday) attack Karachi, Minister of agriculture sindh Ismail Rahu suggest people to eat tiddi biryani , tiddi karhai and Bar-BQ. P.S: locusts ( tidday) is Halal
Posted by All Pakistan Drama Page on Tuesday, November 12, 2019
کراچی کے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے وزیر زراعت اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ٹڈیوں کی ڈشیز بنانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ٹڈیوں کی بریانی بنا کر کھانا چاہئے ۔انہوںنے مذاقیہ لہجے میں کہا، وہ(ٹڈی )اتنی دور سے آئے ہیں اس لئے یہاں کے لوگوں کو انہیں کھانا چاہئے۔ اس کے بعد اسماعیل راہو نے کہا کہ ان کیڑوں سے کراچی کے ملیر میں فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔تاہم، وزیر نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان علاقوں میں جراثیم کش ادویات (کیڑوں کو مارنے والی ادویات کا )اسپرے کیا جائے گا۔

وزیر نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے کیونکہ ٹڈیوں سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہے۔ٹڈیوں کے جھنڈ کی وجہ سے سندھ اور ناردن کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی روکنا پڑا۔کھلاڑیوں کو ٹڈ یوںکے جھنڈ سے بچنے کے لئے اپنی آنکھیں اور کانوں کو محفوظ رکھنا پڑا۔تاہم، حکومت اور انتظامیہ لوگوں ٹڈیوںسے بھی نجات دلانے میں مدد نہیں کر پا رہی ہے۔