Latest News

پاک فوج کا دعویٰ- مارے گئے 5 چینی شہریوں پر خود کش حملے کی سازش افغانستان میں رچی گئی

پاک فوج کا دعویٰ- مارے گئے 5 چینی شہریوں پر خود کش حملے کی سازش افغانستان میں رچی گئی

اسلام آباد: پاکستان کی فوج نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ مارچ میں شورش زدہ خیبر پختونخواہ میں ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ بندی افغان شہریوں نے کی تھی۔ فوج کے پریس ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے ایک پریس کانفرنس میں افغانستان پر الزام لگایا کہ وہ دہشت گردوں کو پاکستان میں حملے کرنے کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ مارچ میں خیبرپختونخوا کے علاقے بشم میں جس حملے میں پانچ چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے، اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی اور اس میں پڑوسی ملک کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ شریف نے کہا کہ یہ خودکش حملہ سرحد پار(افغانستان میں)بھی ہے۔ اس دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی افغانستان سے کنٹرول کیا جا رہا تھا اور خودکش حملہ آور بھی افغان تھا۔
رواں سال مارچ میں شانگلہ کے علاقے بشم میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری گاڑی پانچ انجینئرز کو لے جانے والی گاڑی سے ٹکرا دی تھی۔ اس حملے میں پاکستانی ڈرائیور چینی انجینئرز کے ساتھ مارا گیا تھا۔ متاثرین اسلام آباد سے صوبے کے ضلع اپر کوہستان کے ہیڈ کوارٹر داسو میں اپنے کیمپ جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام کو شکایات درج کرائے جانے کے باوجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے حملے جاری ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top