Latest News

پاکستان کے اپوزیشن نیتا نے کی ہندوستان کی تعریف، کہا- پڑوسی سپرپاور بننے کی راہ پر اور ہم بھیک مانگ رہے

پاکستان کے اپوزیشن نیتا نے کی ہندوستان کی تعریف، کہا- پڑوسی سپرپاور بننے کی راہ پر اور ہم بھیک مانگ رہے

اسلام آباد: پاکستان کے کئی رہنما اور عوام اپنے ملک کے حالات سے دکھی ہیں اور بہت سے لوگوں نے ہندوستان کی ترقی کی تعریف کی ہے۔ اب اپوزیشن لیڈر اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ہندوستان کی تعریف کی ہے۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان  ہے جو سپر پاور بننے کی طرف بڑھ رہا ہے اور دوسری طرف ہمارا ملک ہے جس کو دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے ہر وقت بھیک مانگنی پڑ رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہے جب کہ ویوالیہ پن سے بچنے کے لئے بھیک مانگ رہ ہیں ۔ انہوں نے آگ پاکستان کی حالت زار کا ذمہ دار کچھ لوگوں کو ٹھہرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے منتخب عہدیداروں کو محض کٹھ پتلی بنا دیا ہے ۔ انہو ںنے کہا   کہ کچھ طاقتیں ہیں جو ہمیں کنٹرول کر رہی ہیںاور وہ فیصلہ لیتی ہیں ، جبکہ ہم صرف کٹھ پتلی ہیں۔ 
 مولانا فضل الرحمان نے الزام لگایا کہ حکومتیں محلات میں بنتی ہیں اور بیوروکریٹس فیصلہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم کون ہوگا۔ مولانا فضل نے سوال کیا کہ 'ہم کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گے؟ کب تک ہم ایم پی ایز کے انتخاب کے لیے بیرونی طاقتوں سے مددمانگتے رہیں گے ۔ وہیںانہوں نے 2 مئی کو کراچی اور پشاور میں 'ملین مارچ' کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے سیلاب کو روکا نہیں جاسکتا  اور جو لوگ کوشش کریں گے انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔
 انہوں نے 2018 اور 2024 دونوں انتخابات میں انتخابی دھاندلی کی مذمت کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ  اس ایوان (پارلیمنٹ)میں بیٹھ کر ہمارا ضمیر کیسے صاف ہو سکتا ہے، کیونکہ ہارنے والے اور جیتنے والے دونوں مطمئن نہیں ہیں، مزید برآں، رحمان نے پاکستان تحریک میں جمہوری حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی وکالت کی۔ انصاف (پی ٹی آئی)جلسے کرے گی۔
 



Comments


Scroll to Top