Latest News

مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بی جے پی کی صلاحیت بے نقاب: چدمبرم

مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بی جے پی کی صلاحیت بے نقاب: چدمبرم

نئی دہلی:کانگرس کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 3 اپریل تک یس بنک اکاؤنٹ رکھنے والوں کے لئے روپے نکالنے کی حد 50000 روپے کرنے کے حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی صلاحیت بے نقاب ہو گئی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ، بی جے پی چھ برسوں سے اقتدار میں ہے۔ مالیاتی اداروں کو چلانے اور ان کو منظم کرنے کی ان کی صلاحیت بے نقاب ہوگئی ہے۔ یہ سب سے پہلے پی ایم سی بنک کے معاملے میں اور اب یس بنک کے معاملے میں ہوا۔ کیا حکومت پریشان ہے؟ کیا وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ سکتی ہے؟ کیا کوئی تیسرا بنک بھی اس لائن میں ہے؟ 
واضح ر ہے کہ حکومت نے نجی شعبے  کے یس بنک پر 30 دن کی عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے اس دوران ، اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے روپے نکالنے کی حد 50000 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی جمعرات کی شام 6 بجے سے شروع ہوئی ہے اور یہ 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس پوری مدت کے دوران ، اکاؤ نٹ رکھنے والے 50000  روپے سے زیادہ رقم نہیں نکال پائیں گے۔ اگر اس اکاؤنٹ میں کسی اکاؤنٹ رکھنے والے کے پاس ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں ، تب بھی وہ مجموعی طور پر صرف 50 ہزار روپے نکال سکتا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top