Latest News

اویسی کا امت شاہ پر حملہ، کہا- یہ کیسی چانکیہ پالیسی ہے کہ  ہمارا...

اویسی کا امت شاہ پر حملہ، کہا- یہ کیسی چانکیہ پالیسی ہے کہ  ہمارا...

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون پر جاری تنازعہ کے درمیان آل انڈیا  مجلس اتحادالمسلمین  ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے  سر براہ  اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا ہے۔ اویسی نے شہریت قانون پر بنگلہ دیش کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ' یہ کیسی چانکیہ پالیسی ہے امت شاہ جی، کہ ہماراپیار پڑوسی ہی ہمیں جی ڈی پی اور زندگی سطح کے بارے میں بتا رہا ہے، جبکہ آپ ملک کو کھوکھلا کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

https://twitter.com/asadowaisi/status/1206001273910124544

اویسی یہیں نہیں رکے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' آپ کو ایک سیلف ہیلپ کتاب لکھنی چاہئے کہ کس طرح کسی سے دوستی ختم کی جائے اور اپنا اثر بھی گنوا دیا جائے۔
بتا دیں کہ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے نظر ثانی شہریت قانون ( سی اے بی )کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔اویسی نے ٹویٹ کیاکہ'میں نے  سی اے بی  کے خلاف سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top