National News

اویسی نے ظاہر کیا خدشہ ، کہا-شاہین باغ کو 8 فروری کے بعد جلیانوالا باغ بنادے گی بھاجپا

اویسی نے ظاہر کیا خدشہ ، کہا-شاہین باغ کو 8 فروری کے بعد جلیانوالا باغ بنادے گی بھاجپا

نیشنل ڈیسک:دہلی کے اسمبلی انتخابات میں شاہین باغ میں جاری احتجاج  بڑا مدعا  بن گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے اسے سیاسی بتا کر عام آدمی پارٹی پر نشانہ لگایا جا رہا ہے۔ وہیں حیدرآباد سے رکن پالیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ  اسد الدین اویسی بھی اس مسئلے پر بی جے پی کو گھیر کر رہے ہیں۔ اویسی نے بی جے پی حملہ آور ہوئے کہا کہ  8 فروری کے بعد شاہین باغ کو جلیانوالا باغ بنا دیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق، اسد الدین اویسی نے  اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ '8 فروری کے بعد بی جے پی کی جانب سے شاہین باغ میں گولیاں بھی چلائی جا سکتی ہیں۔ شاہین باغ کو جلیانوالا باغ بنایا جا سکتا ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ بی جے پی کے وزیر نے گولی مار کرنے کی بات کی ہے۔ ( انکا اشارہ   بھاجپا لیڈر انوراگ ٹھاکر کی طرف تھا، جنہوں نے  دیش کے غداروں کو، گولی مارو... کو نعرہ دیا ہے ) اویسی نے کہا  حکومت کو اس مسئلے پر جواب دینا چاہئے'۔ 
شہریت ترمیمی قانون کے مسئلے پر اسد الدین اویسی بولے کہ حکومت کو صاف کہنا چاہئے کہ 2024  تک ملک میں این آر سی  لاگو  نہیں ہو گا ۔این پی آر کو لے کر 3900 کروڑ کیوں جاری کئے گئے ہیں۔ 
بتا دیں کہ 10 اپریل 1919 کو انگریزوں نے امرتسر کے جلیانوالا باغ میں ہزاروں سکھوں کا قتل عام کیا تھا۔
غور طلب ہے کہ شہریت ترمیمی  ایکٹ کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر  سے  احتجاج ہو رہا ہے۔ اس  احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے والوں میں زیادہ تر مسلم خواتین شامل ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے دہلی کے انتخابات میں اس کو اہم مدعا بنایا جا رہا ہے اور مظاہرے کو سیاسی قرار دیا جا رہا  ہے۔
 



Comments


Scroll to Top