نیشنل ڈیسک: میرٹھ کے ایس پی سٹی اکھلیش نارائن کے وائرل ویڈیو کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔یہ معاملہ اب سیاسی رنگ لیتا نظر آ رہا ہے ۔کانگرس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین( اے آئی ایم آئی ایم )کے صدر اسد الدین اویسی نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/digvijaya_28/status/1210814085039738883?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1210814085039738883&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpriyanka-gandhi-congress-meerut-sp-akhilesh-narayan-pakistan-uttar-pradesh-1-1149907.html دگ وجے سنگھ نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کئے۔ دگ وجے نے لکھا کہ مسلمانوں نے ہندوستان کے آئین اور مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو، سردار پٹیل، عبدالکلام آزاد کی قیادت پر یقین کر اسلامی ملک پاکستان جانے کی بجائے بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔میرٹھ کے ایس پی کا بیان حیران کن ہے ۔ انہوں نے یہ بیان دینے والے ایس پی کو برخاست کرنے اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://twitter.com/asadowaisi/status/1210798946815115264?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1210798946815115264&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fpriyanka-gandhi-congress-meerut-sp-akhilesh-narayan-pakistan-uttar-pradesh-1-1149907.html اسی طرح اسدالدین اویسی نے بھی ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے بھارت کے مسلمانوں میں تعصب روکنے کے لئے اپنی طرف سے بہترین کوشش کی ہے۔یہ افسر میری تمام کوششوں کو ناکام کر رہا ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے پرینکا گاندھی نے اس ایس پی کے اس بیان کی مذمت کی ہے، جس میں وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے حیک خاص کمیونٹی کے لوگوں کو پاکستان جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔
27k
98k