National News

پاکستان اور ایران سے افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیجا جا رہا ہے، اب تک 2 ہزار مہاجرین وطن واپس پہنچے

پاکستان اور ایران سے افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیجا جا رہا ہے، اب تک 2 ہزار مہاجرین وطن واپس پہنچے

 اسلام آباد: پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کے بعد دو ہزار سے زائد افغان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت برائے مہاجرین اور وطن واپسی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیر کے روز 260 افغان شہریوں کو زبردستی واپس بھیجا گیا ہے۔ یہ تمام افراد کابل پہنچ چکے ہیں اس دوران ایران سے بھیجے گئے 2368 افغان شہری بھی افغانستان کی سرحد میں داخل ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کی کارروائی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ تنظیم نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون اور پناہ گزینوں کے قانون کے خلاف ہے۔ پاکستان سے غیر دستاویزی افغان شہریوں کی جبری وطن واپسی گزشتہ سال نومبر میں شروع کی گئی تھی۔ اس اقدام پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور طالبان نے تنقید کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top