National News

اسامہ کتوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا تجربہ کرتا تھااسامہ، لادن کے بیٹے کا بڑا انکشاف

اسامہ کتوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا تجربہ کرتا تھااسامہ، لادن کے بیٹے کا بڑا انکشاف

لندن: القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے والد اسے اپنے نقش قدم پر چلنے کی تربیت دے رہے تھے اور جب وہ بچہ تھا تب اس نے  افغانستان میں اس سے گولی  چلوائی تھی اور اس کے کتوں پر کیمیائی ہتھیاروں کا  تجربہ کیا تھا۔ لادن کے بیٹے عمر نے قطر کے دورے کے دوران دی سن اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ گزرے "برے وقت" کو بھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 41 سالہ عمر، جو پیشے سے پینٹر ہیں، اب اپنی بیوی جینا کے ساتھ فرانس میں مقیم ہیں۔
اس نے بتایاکہ بن لادن نے اسے بتایا تھا کہ وہ  اس کے کام  کو آگے بڑھانے  کے لیے منتخب کیا گیا بیٹا ہے، لیکن اس نے نیویارک میں 11 ستمبر کے دہشت گردانہ حملوں سے چند ماہ قبل اپریل 2001 میں افغانستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔اپنے کتوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے عمر نے کہاانہوں نے (بن لادن کے حواریوں) نے یہ میرے کتوں پر آزمایا اور میں اس سے خوش نہیں تھا۔ میں برے وقت کو بھلانے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ یہ بہت مشکل ہے. آپ ہر وقت پریشانی میں رہتے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top