Latest News

باغپت:ہسپتال کی کھڑکی توڑ کر فرار ہو ا کورونا پازیٹو جماعتی

باغپت:ہسپتال کی کھڑکی توڑ کر فرار ہو ا کورونا پازیٹو جماعتی

باغپت :کھیکڑا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں بھرتی کورونا پازیٹو نیپالی جماعتی کھڑکی توڑ کر فرار ہو گیا ہے۔ نوجوان گزشہ چار دنوں سے علاج کرا رہاتھا ۔ اس خبر کے بعد پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ فرار جماعتی کی دھر پکڑ کے لئے پولیس کی متعدٹیموں  کو لگایا گیا ہے۔ 
بتا دیں کہ فرار جماعتی حال ہی میں دہلی کے نظام الدین مرکز میں شامل ہو کر 17 جماعتیوں کے ساتھ 19مارچ کو باغپت کے  رٹول گائوں لوٹا تھا ۔یہیں کی مسجد  سے پولیس نے انہیں پکڑ کر کوارنٹائن کیا تھا ۔ ان میںسے سات  جماعتیوں کے بیمار  ہونے پر بلڈ کے سیمپل لے کر جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جس میں ایک جماعتی پازیٹو پایا گیا تھا ۔ جو اب فرار ہے۔ باغپت پولیس نے پہچان چھپانے پر سبھی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top