دبئی : عمان میں ایک کنسٹرکشن سائٹ پر 6 ہندوستانی مزدوروں کی موت ہوگئی ہے ۔ وہاں رہ رہے ہندوستانی شہروں کے مطابق مزدوروں کی موت ایک پائپ لائن کی کھدائی والے مقام پر دب جانے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ وہیں اس حادثے کو لے کرہندوستانی سفارتخانے نے اتوار کے روز کہا کہ شدید بارش کے بعد مسقط کے سیب علاقے میں یہ واردات ہوئی ہے ۔

مزدوروں کی موت کو لے کر ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا کہ 10 نومبر کو ہوئی شدید بارش کے بعد مسقط اور عمان کے سیب میں 6 شہروں کی موت کی خبر سے بہت دکھ ہوا ۔ یہ سبھی ہندوستانی شہری ہیں ۔ سفارتخانہ نے کہا کہ وہ واردات کے تمام حقائق کا پتہ لگانے اور متاثرین کی شناخت کی تصدیق کرنے کیلئے عمان افسروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔

اس کے ساتھ ہی ایک دیگر ٹویٹ میان کہا گیا کہ ہم متاثرین کے پریواروں کے تئیں دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد کرنے کو تیا رہیں ۔ حالانکہ مزدوروں کی موت کے بارے میں صحیح جانکاری کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستانی مزدور پائپ کے ایک کھنڈ پر کام کررہے تھے جو زمین سے 14 میٹر نیچے تھا ۔ وہیں مقامی اخبار مسقط ڈیلی نے بتایا کہ لاشوں کو برآمد کرنے میں راحتی ٹیم کو لگ بھگ 12 گھنٹے کا وقت لگا ہے ۔