Latest News

اویسی نے لوک سبھا میں اٹھایا جامعہ معاملہ، کہا- گولیاں چلوا رہی ہے حکومت، شرم آنی چاہئے

اویسی نے لوک سبھا میں اٹھایا جامعہ معاملہ، کہا- گولیاں چلوا رہی ہے حکومت، شرم آنی چاہئے

نئی دہلی: جمعہ کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ہفتہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد آج پارلیمنٹ کی کارروائی کا پہلا دن ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1224221084909572098?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224221084909572098&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-uproar-in-lok-sabha-as-asaduddin-owaisi-raises-jamia-issue-na-292206.html
لوک سبھا میں بولتے ہوئے حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی  نے جامعہ ملیہ میں گولی چلنے کا معاملہ اٹھا یا اور کہا کہ  حکومت جامعہ کے طلباء پر گولیاں چلوا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام جامعہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پر ظلم کر رہی ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی، بیٹیوں کو مار رہے ہیں۔ شرم آنی چاہئے ان کو، بچوں کو گولیاں مار رہے ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1224221688553824257?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224221688553824257&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-uproar-in-lok-sabha-as-asaduddin-owaisi-raises-jamia-issue-na-292206.html
اس سے پہلے لوک سبھا میں کانگرس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہندوستان کے عام لوگ آئین بچانے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ آئین کو ہاتھ میں لے کر احتجاج کر رہے ہیں اور قومی ترانہ گا رہے ہیں لیکن ان پر ہی گولیاں چلوائی جا رہی ہیں۔ ملک کے لوگوں کو بے رحمی سے مارا جا رہا ہے۔



Comments


Scroll to Top