National News

اے یم یو میں لگے مودی اور یوگی کی قبر کھودنے جیسے نعرے، جانچ جاری

اے یم یو میں لگے مودی اور یوگی کی قبر کھودنے جیسے نعرے، جانچ جاری

علی گڑھ: جے این یو کی حمایت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں انسانی زنجیر بنائی گئی۔ دہلی کے جے این یو میں ہوئے دو گروپوں کے درمیان ہوئے تشدد کے  بعد اے ایم یو کے طلبا ء و طالبات نے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر آرٹ فیکلٹی سے لے کر باب سید گیٹ تک انسانی زنجیر بنا کر مظاہرہ کیا۔مظاہرہ کے دوران مودی، یوگی، بی جے پی  ، اے بی وی پی  کی  قبر کھودنے کے قابل اعتراض نعرے لگائے گئے۔ 

PunjabKesari
سی اے اے اور این آر سی  کے خلاف جے این یو سے اے ایم یو تک مظاہرے 
سی اے اے اور این آر سی  کے خلاف جے این یو سے اے ایم یو تک مظاہرے جاری ہیں۔ اے ایم یو میں ہوئے مظاہرے میں طالب علموں نے  مودی ، یوگی اور اے  بی وی پی کی قبر کھودنے جیسے نعرے لگائے ۔سی او سول لائن ڈاکٹر انل سمانیا نے اس معاملے میں بتایا کہ کیمپس میں قابل اعتراض نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا سے  حاصل ہوئی ہے، جس کی جانچ چل رہی ہے۔اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔
 



Comments


Scroll to Top