Latest News

اڈیشہ: سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ، 40 دیگر زخمی

اڈیشہ: سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ، 40 دیگر زخمی

بھونیشور: اڈیشہ میں ضلع گنجم کے  پلوکھیلا میں تپتپانی وادی کے پاس بدھ کی صبح ایک بس کے پلٹ جانے سے سات افراد ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہو گئے۔حادثہ کے وقت بس رائے گاڑا سے بیرم پور جا رہی تھی۔بتایا جا رہا ہے کہ،صبح میں تین بجے کے قریب بس کا بریک فیل ہو گیا اور ڈرائیور کا بس پر کنٹرول نہ رہا۔
چیف فائر بریگیڈ افسر سانت سیٹھی نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد موہانہ، سنکھے منڈی، دیگھا فنڈی اور بیرم پور سے فائر بریگیڈ  کی ٹیموں کے تقریباً 50 ممبران امدادی کام کے لئے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے مقام پر پھسلن ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑیوں کو امدادی کام میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گیس کٹر جیسے آلات کا استعمال کر کے مسافروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے دیگھا فنڈی ہسپتال، ایم کے سی جی میڈیکل کالج اور بیرم پور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ مسافر بس میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top