National News

نصرت جہاں کی 'درگا پوجا 'پر دیوبندی علماء کا فتویٰ، کہا- یہ اسلام میں حرام ہے ،اپنا نام کیوں نہیں بد

نصرت جہاں کی 'درگا پوجا 'پر دیوبندی علماء کا فتویٰ، کہا- یہ اسلام میں حرام ہے ،اپنا نام کیوں نہیں بد

ترنمول کانگرس (ٹی ایم سی )کی  رکن پارلیمنٹ اور بنگالی اداکارہ نصرت جہاں ایک بار پھر تنازعات میں ہیں۔درگا پوجا کے موقع پر کولکتہ کے پنڈال میں اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ سندور لگا کر پہنچیں نصرت جہاں سے دیوبندی علماء ایک بار پھر ناراض ہو گئے ہیں۔درگابھون میں عبادت کرنے کے معاملے میں دیوبندی علما ء کا کہنا ہے کہ اگر نصرت جہاں کو غیر مذہبی کام کرنے ہیں، تو وہ اپنا نام بدل سکتی ہیں۔
اتوار کو درگاشٹمی کے موقع پر نصرت جہاں ماتھے پر بندی ، مانگ میں سندور لگا کر اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ کولکتہ  کے پنڈال میں پہنچیں تھیں۔اس دوران ڈھول پر جم کر تھرکی تھیں۔اس پر دیوبندی علماء کا بیان سامنے آیا ہے اور انہوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ 

PunjabKesari
دیوبندی علماء نے کیا کہا؟
دیوبندی علماء  کا کہنا ہے کہ نصرت جہاں کیوں غیر مذہبی  کام کر رہی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اسلام میں اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت کرنا حرام ہے۔اگر نصرت جہاں کو غیر مذہبی کام کرنے ہیں تو کیوں نہ نصرت جہاں اپنا نام بدل لیں، اس طرح کے عمل کرنے سے اسلام اور مسلمانوں کی کیوں توہین کر رہی ہیں۔دیوبندی علما نے کہا کہ نصرت جہاں کا یہ عمل پہلی بار سامنے نہیں آیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی پوجا کرتی چلی آ رہی ہیں۔اسی عمل کو دوہراتے ہوئے انہوں نے اس بار بھی نودرگا کی پوجا کی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کا عمل اسلام کے اندر بالکل جائز نہیں ہے۔


علماء کے بیان سے پہلے نصرت جہاں کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی  اور انہیں  ٹرول بھی کیا گیا۔تاہم، ہر بار کی طرح اس بار بھی نصرت جہاں کا کہنا ہے کہ وہ تنازعات پر توجہ نہیں دیتی ہیں اور جو کرنا ہوتا ہے، وہی کرتی ہیں۔نصرت نے کہا کہ یہ ان کا سٹائل ہے۔غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی نصرت جہاں پوجا پنڈال میں جانے، پارلیمنٹ میں ساڑی-سندور اور مارڈرن کپڑوں کو لے کر ٹرول ہو چکی ہیں۔



Comments


Scroll to Top