Latest News

بھارت میں اب کینیڈ یائی شہریوں کےلئے ویزا بند

بھارت میں اب کینیڈ یائی شہریوں کےلئے ویزا بند

نئی دہلی:خالصتانی آتنکی ہردیپ نجّر کی ہتیا میں بھارت کا ہاتھ ہونے کے کینیڈا کے پردھان منتری جسٹن ٹروڈو کے الزامات سے بھڑکے بھارت کا غصہ اس کے ڈپلومیٹ کو برخاست کرکے بھی ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔ بھارت نے اب کینیڈا کیلئے اپنی ویزا سروسز اگلے نوٹس تک معطل کردی ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں بھارتیہ ڈپلومیٹوں کیخلاف دھمکی دیئے جانے اور پوسٹر لگائے جانے کے کارن سکیورٹی کو خطرہ ہونے سے ان کی ریگولر ڈیوٹی متاثر ہوئی ہے اس لئے ابھی ویزا جاری کرنے کا کام اگلی اطلاع تک معطل کردیاگیا ہے۔ 
کینیڈیائی شہریوں کی ویزا درخواستوں کی شروعاتی جانچ کا کام کرنے والی نجی ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر نوٹس میں کہا ہے کہ بھارتیہ ویزا خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ 
بی ایل ایس انٹرنیشنل نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر اپنی ویب سائٹ پر ویروار کو سروسز معطل سے متعلق نوٹس جاری کیا اور کچھ گھنٹوں بعد ہی اسے ہٹا لیا لیکن پھر دوبارہ نوٹس لگا دیا۔

ایجنسی کی ویب سائٹ کے کینیڈا پیج پر جاری نوٹس میں لکھا ہے کہ بھارتیہ مشن سے اہم نوٹس آپریشنل وجوہات سے 21 ستمبر 2023 سے بھارتیہ ویزا سروسز اگلے نوٹس تک معطل کردی گئی ہیں۔ اگلی جانکاری کیلئے برائے مہربانی بی ایل ایس کی ویب سائٹ کے رابطے میں رہیں۔ ایجنسی نے سٹاک ایکسچینج کو بھی مطلع کیا کہ اس نے کینیڈا میں بھارت کی ویزا سروسز فوری اثر سے معطل کردی ہیں۔
بھارتیہ ہائی کمیشن و قونصل خانہ کی سکیورٹی پر خطرہ درخواستوں پر کام نہیں ہو سکتا
 



Comments


Scroll to Top