نیویارک: امریکہ کے کیلیفورنیا میں امیگریشن حکام نے 73 سالہ ایک سکھ خاتون کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ امریکی ایجنسی میں معمول کی جانچ کے لیے گئی تھیں۔ اس کے بعد خاتون کے خاندان اور کمیونٹی کے افراد نے احتجاج کیا اور تشویش کا اظہار کیا۔
ایک غیر منافع بخش خبر رساں پورٹل برکلے سائیڈ کی رپورٹ کے مطابق، 73 سالہ ہرجیت کور 30 سے زیادہ برسوں سے شمالی کیلیفورنیا کے ایسٹ بے میں رہ رہی ہیں۔ انہیں اس ہفتے کے آغاز میں معمول کی جانچ کے دوران امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)کے حکام نے حراست میں لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کور کے خاندان نے کمیونٹی کے سینکڑوں افراد کے ساتھ مل کر جمعہ کو احتجاج کیا اور کور کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کور کو پیر کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب آئی سی ای نے انہیں اضافی کاغذات جمع کرانے کے لیے سان فرانسسکو کے دفتر آنے کو کہا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے، "انہیں بیکرزفیلڈ کے ایک حراستی مرکز میں لے جایا گیا۔