Latest News

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ بولے : غیر بنگلہ دیشی  لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا ہندوستان

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ بولے : غیر بنگلہ دیشی  لوگوں کو واپس بھیجا جائے گا ہندوستان

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومین نے کہا کہ حال کے دنوں میں جو لوگ ہندوستان کی سرحد سے بنگلہ دیش میں گھسے ہیں اگر وہ بنگلہ دیشی شہری نہیں ہیں تو انہیں واپس ہندوستان بھیج دیا جائے گا ۔ مومین نے بدھ کے روز سلہٹ شہر کے لئے ایک 'نگر ایکسپریس' نامی بس سروس کے افتتاح کے موقع پر یہ بات کہی ۔ 
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بنگلہ دیشی شہری غیر قانونی طور سے ہندوستان میں رہ رہا ہے تو اسے پورے جانچ عمل کے بعد واپس بنگلہ دیش بلا لیا جائے گا ۔ 
 



Comments


Scroll to Top