Latest News

یس بنک بحران پر وزیر خزانہ کا بیان- صارفین کی جمع  پونجی محفوظ ہے

یس بنک بحران پر وزیر خزانہ کا بیان- صارفین کی جمع  پونجی محفوظ ہے

نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا ہے کہ یس بنک کے سبھی صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے اور وہ مسلسل ریزرو بنک کے رابطہ میں ہیں۔نجی شعبہ کے اس بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ریزرو بنک نے منسوخ کردیا ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹر  کی  جگہ پر ایڈمنسٹریٹر منتخب کیا گیا ہے۔حکومت نے کل دیر شام اس بنک سے روپے نکالنے کی حد مقرر کردی تھی جس کی وجہ سے صارفین کے درمیان اس بنک کے ڈوبنے کے شبہات پیدا ہوگئے۔
محترمہ سیتا رمن نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ وہ سبھی صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کراناچاہتی ہیں کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور صارفین،بنک اور معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ اقدام کئے گئے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ  ریزروبنک کے افسران  اس مسئلے کا حل نکالنے میں مصروف ہیں۔ آر بی آئی گورنر فوراً ریزولیوشن پلان لانے پر کام کر رہے ہیں، فی الحال اس کی تفصیلات نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ  قدم ڈیپازٹ کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے ۔
انہوںنے بتایا کہ ریزروبنک کے گورنر نے انہیں یقین دہانی کرایا ہے کہ اس معاملہ کو جلد ہی حل کرلیاجائے گا۔ حکومت اور ریزرو بنک دونوں اس معاملے پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ریزرو بنک کے ساتھ وہ خود گزشتہ کچھ مہینوںسے اس بنک کی نگرانی کررہی تھیں اور جو اقدام کئے گئے ہیں وہ سبھی کے حق میں ہے۔وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیحات یہ یقینی دہانی کرانا ہے کہ بنک کے صارفین 50 ہزار روپے نکالنے کے اہل ہوں۔
 



Comments


Scroll to Top