Latest News

امریکہ کی دو- ٹوک، چین کو نہیں دیں گے جاسوسی بیلون کا ملبہ، سازش کا کریں گے پردہ فاش

امریکہ کی دو- ٹوک، چین کو نہیں دیں گے جاسوسی بیلون کا ملبہ، سازش کا کریں گے پردہ فاش

واشنگٹن: امریکہ نے پیر کو اپنے جاسوس غبارے کی باقیات چین کو واپس کرنے سے دو ٹوک انکار کردیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ غبارے کی باقیات کا جائزہ لے کر چین کی سازش کو بے نقاب کریں گے۔ اس غبارے کو ہفتے کے روز جنوبی کیرولینا میں بحر اوقیانوس کے ساحل پر مار گرایا گیا۔ امریکی فوج نے ایک چینی جاسوس غبارے کی باقیات کو اکٹھا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں جو گزشتہ ہفتے کئی دنوں تک مونٹانا سے جنوبی کیرولائنا تک امریکی آسمانوں پر اڑتا ہوا دیکھا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے پیر کو کہا کہ اسے غبارے کے بارے میں موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کی بنیاد پر بہت اعتماد ہے کہ یہ جاسوس غبارہ تھا۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ  میں اسے واپس کرنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں جانتا۔ اب بھی سمندر میں ان کی تلاش ہے۔ ہفتے کے روز ایک لڑاکا طیارے سے غبارے کو مار گرانے سے پہلے، کربی نے کہا کہ اس کے بارے میں بہت سی اہم معلومات اکٹھی کی جا چکی ہیں۔ ناردرن کمانڈ کے کمانڈر جنرل گلین وانہرک کے مطابق غبارہ 200  فٹ کی بلندی پر تھا۔ اس میں عام طور پر علاقائی جیٹ طیارے کے برابر سائز کاکئی ہزار پاؤنڈز کا پے لوڈ تھا ۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئر نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے فوج، انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ غبارے کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں تاکہ وہ چین کی صلاحیتوں کے بارے میں مزید جان سکیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ چین جانتا ہے کہ یہ کیا ہے۔ امریکی حکام نے پیر کے روز کہا کہ یہ غبارہ صدر جو بائیڈن کی طرف سے چینی جاسوسی کے خلاف دفاعی طریقوں کی طاقت کو بہتر بنانے کے احکامات کی وجہ سے پکڑا گیا۔
 وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکہ نے اپنے علاقے میں نگرانی بڑھا دی ہے۔ ہم نے ان چیزوں کا پتہ لگانے کی اپنی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جو پیشرو ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں نہیں تھیں۔
 



Comments


Scroll to Top