Latest News

نربھیا کے قصورواروں کو 22 جنوری کو پھانسی ہونا مشکل، یہ ہے بڑی وجہ

نربھیا کے قصورواروں کو 22 جنوری کو پھانسی ہونا مشکل، یہ ہے بڑی وجہ

نئی دہلی: نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل کیس کے چار قصورواروں میں سے ایک مکیش کمار کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کی طرف سے جاری دیٹھ وارنٹ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں دائر رحم  درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اے ایس جی اور دہلی حکومت نے ہائی کورٹ میں کہا کہ قصورواروں کو 22 جنوری کو پھانسی دینا مشکل ہوگا کیونکہ مجرم مکیش کی رحم کی درخواست پر صدر کے فیصلے کے بعد اسے 14 دن کا اور وقت دیا جائے گا۔

PunjabKesari
دراصل مکیش نے اپنی درخواست میں یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اگر اس کی رحم کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے تو اسے پھانسی کی تاریخ کے بارے میں 14 دن کا نوٹس دیا جائے۔عرضی میں دلیل دی گئی ہے کہ شتروگھن چوہان بنام بھارت  سنگھ معاملے  میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق رحم کی درخواست کو مسترد کرنے  اور پھانسی کی مقررہ تاریخ کے درمیان کم از کم 14 دن کا نوٹس ہونا چاہئے ،تاکہ ملزم مختلف عدالتی اختیارات استعمال کر سکے اور اس دنیا سے جانے کی آخری تیاریاں کر لے۔مکیش نے اپنی دلیل میں کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے آخری فیصلے، پھانسی کی سزا یا صدر کی کسی کارروائی پر سوال نہیں اٹھا رہا ہے۔

PunjabKesari
وہیں مجرم مکیش کی درخواست پر جسٹس منموہن اور جسٹس سنگیتا ڈھینگرا سہگل کی بنچ نے سماعت کرتے ہوئے قصورواروں کو پھٹکار لگائی کہ جان بوجھ کر اور بڑی چالاکی سے ایسی عرضیاں دائر کی جا رہی ہیں، ہائی کورٹ نے کہا کہ مجرم نظام کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔مجرم مکیش نے منگل کو  دیٹھ وارنٹ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔اس معاملے کے چاروں  ملزمان ونے  شرما، مکیش کمار، اکشے کمار سنگھ اور پون گپتا کو 22 جنوری کو پھانسی دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

PunjabKesari
چاروںرد ملزمان کو 22 جنوری کو صبح 7 بجے تہاڑ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔وہیں مجرم مکیش نے صدر اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو بھی رحم  کی عرضیاں بھیجی ہیں۔ عرضی میں  دیٹھ وارنٹ پر روک لگانے کی  بھی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ  بصورت دیگر  رحم مانگنے کے اس آئینی حق کی خلاف ورزی ہوگی ۔بتا دیں کہ اس سے پہلے اس سے پہلے سپریم کورٹ نے منگل کو مکیش اور ونے کی کیوریٹو پٹیشن کو مسترد کر دیا تھا۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top