نیشنل ڈیسک: سال 2012 میں دہلی میں اجتماعی آبروریزی اور قتل کے مشہور نربھیامعاملے میں چاروں قصورواروں کو تین دن کے بعد (یکم فروری )پھانسی کی سزا دی جانی ہے۔ لیکن اس سے پہلے لگ رہا ہے کہ نربھیا کے قاتلوں کی پھانسی پھر ٹل سکتی ہے۔ در اصل پھانسی کی سزا سے بچنے کے لئے کے چاروںقصورواروں میں سے ایک و نے نے نیا پیترا چلا ہے۔ ونے کے وکیل اے پی سنگھ نے رحم کی درخواست دائر کر دی ہے۔بدھ کو صدر کے پاس رحم کی درخواست داخل کی گئی۔ونے کی کیوریٹو پٹیشن سپریم کورٹ مسترد کر چکا ہے۔
وہیں، اکشے اور پون کے پاس کیوریٹو پٹیشن کا اختیار بھی ہے۔کیوریٹو پٹیشن خارج ہونے کے بعد رحم کی درخواست اور وہ بھی مسترد ہونے کے بعد اس کوچیلنج کرنے کا اختیار بھی ان کے پاس ہے۔ونے کی رحم کی درخواست مسترد ہونے کے بعد مکیش کی طرح وہ بھی چیلنج کر سکتا ہے۔ ایسے میں اب تقریباً طے ہے کہ 1 فروری کو ان کو زندہ رہنے کی تھوڑی مدت بڑھ جائے گی ۔
بتادیں کہ سپریم کورٹ نے بدھ کو نربھیا کیس کے ایک مجرم مکیش کی درخواست مسترد کر دی۔اس نے صدر کی طرف سے اس رحم کی درخواست مسترد کئے جانے کو چیلنج کیا تھااور عدالتی جائزہ کی مانگ کی تھی۔