National News

نیو میکسیکو میں سیلاب نےمچا ئی تباہی ، 200 مکان منہدم، 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

نیو میکسیکو میں سیلاب نےمچا ئی تباہی ، 200 مکان منہدم، 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک

انٹرنیشنل ڈیسک:امریکی ریاست نیو میکسیکو کے پہاڑی گاوں روئیڈوسو میں اچانک آنے والے سیلاب سے کم از کم 200 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور مقامی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خبردار کیا ہے کہ مزید علاقوں کا سروے ہونے سے یہ تعداد دگنی سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ ریاستی گورنر مشیل لوجن گریشام اور دیگر حکام نے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ یہ خطہ پچھلے ایک سال سے جنگل میں لگنے والی آگ اور بار بار سیلاب جیسی آفات کا سامنا کر رہا ہے۔

https://x.com/CollinRugg/status/1942965648184799373
گورنر نے کہا کہ ریاست کو وفاقی ہنگامی حالت کے اعلان کی جزوی منظوری مل گئی ہے، جس سے تلاش اور بچاو کے کاموں میں مدد کے لیے اضافی عملے کو تعینات کیا جا سکے گا۔ انہوں نے اسے پہلا قدم قرار دیا اور کہا کہ روئیڈوسو کو اس سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاہم وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ہر ممکن مالی امداد اور وسائل کو متحرک کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ اس مضبوط کمیونٹی کی ان تباہ کن سیلاب سے مکمل طور پر بحالی میں مدد مل سکے۔



Comments


Scroll to Top