National News

نیپال کے نئے وزیر اعظم بالن شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ، کہا -بھارت کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہیں

نیپال کے نئے وزیر اعظم بالن شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ، کہا -بھارت کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہیں

کٹھمنڈو: نیپال کے نو منتخب وزیر اعظم بالن شاہ نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ حلف برداری کے ایک دن بعد انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ قریبی انداز میں کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ وہ بھارت اور نیپال کے تعلقات کو نئی مضبوطی دینے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

 


اس کے جواب میں نیپال کے وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی آپ کے محبت بھرے الفاظ اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔ میں ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان کئی پہلوو¿ں پر مشتمل تعلقات کو آگے بڑھانے اور ہماری عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی ایشیا میں تزویراتی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور نیپال کی خارجہ پالیسی پر سب کی نظر ہے۔

بھارت اور نیپال کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات طویل عرصے سے بہت مضبوط رہے ہیں۔ نیپال ایک خشکی میں گھرا ہوا ملک ہے اس لیے سمندر تک اس کی رسائی بنیادی طور پر بھارت کے راستے ہی ممکن ہے۔ نیپال اپنی زیادہ تر ضروری اشیا ایندھن اور خدمات کی درآمد کے لیے بھارت پر کافی حد تک انحصار کرتا ہے۔ تجارت نقل و حمل توانائی اور سرحدی تعاون کے لحاظ سے بھارت نیپال کا سب سے اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ بیان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی رفتار دینے کا اشارہ ہے خاص طور پر تجارت بنیادی ڈھانچے اور علاقائی سلامتی کے تعاون کے شعبوں میں۔



Comments


Scroll to Top