Latest News

سلی ڈیل معاملے پر دہلی پولس کمشنر اور غازی آباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس

سلی ڈیل معاملے پر دہلی پولس کمشنر اور غازی آباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو قومی اقلیتی کمیشن کا نوٹس

نئی دہلی:قومی اقلیتی کمیشن نے 'سلی ڈیل' ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولس کمشنر اور غازی آباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے سات دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے-

اس معاملے پر پارلیمنٹ میں سوال پوچھے جانے کے بعد کمیشن کے وائس چیئر مین کی ہدایت پر کمیشن کے ڈائریکٹر اے دھن لکشمی نے آج دہلی پولس کمشنر اور غازی آباد کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 'سلی ڈیل' ایپ کی اس حرکت سے مسلم سماج کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور جس کے پیش نظر کمیشن نے سوشل میڈیا میں وائرل خبروں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں کارروائی کے لئے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں دونوں اہلکاروں کو اس معاملے پر سات دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ کمیشن اس پر غور کرکے آگے مناسب کارروائی کرسکے۔
کمیشن نے رپورٹ میں یہ بتانے کو کہا ہے کہ سلی ڈیل کے مرتکب افراد کنال شرما اور شرینگی یادو کے خلاف اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے۔اب تک سوشل میڈیا پر اس طرح کی اطلاع پھیلانے کے الزام میں کتنے افراد کو گرفتار کیا گيا ہے، ملزمان کے خلاف کن دفعات کے تحت کیس درج کیا گيا ہے، ' سلی ڈیل' ایپ بنانے والے لوگوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے، کیا سوشل میڈیا سے اس قابل اعتراض مواو کو ہٹایا گیا ہے اور اس سلسلے میں کس طرح کی کارروائی کی تجویز کی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top