Latest News

نوازشریف کی حالت انتہائی سنگین، ڈاکٹروں نے دی بیرون ملک جانے کی صلاح

نوازشریف کی حالت انتہائی سنگین، ڈاکٹروں نے دی بیرون ملک جانے کی صلاح

اسلام آباد: ہسپتال میں زیر علاج  پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔  نواز کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی صلاح دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات شریف کے طبی علاج کی دیکھ بھال کے لئے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ کے حوالے سے کہی گئی ہے۔شریف (69) کا پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کم ہو کر 2000 رہ گیا تھا جس کے بعد انہیں 22 اکتوبر کو سروسز ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔بدعنوانی معاملے میں نواز لاہور جیل میں سزا کاٹ  رہے ہیں۔
معلومات کے مطابق شریف کو بدھ کو چھٹی دے کر لاہور کے ایک میڈیکل کالج شریف میڈیکل سٹی بھیجا جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق، ہسپتال کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ محمود ایاز نے شریف سے بات کی۔ایاز نے کہا کہ شریف علاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور محکمہ صحت کو ہم سے بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ تحریری  میں دے گا کہ انہیں بیرون ملک اپنی بیماری کی  جانچ کرانی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top